14 مئی 2016
وقت اشاعت: 23:34
دہشتگردوں کا سارا اسٹرکچر ختم کردیں گے، آرمی چیف
جیو نیوز - راولپنڈی......آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملک بھر میں دہشت گردی کے انفرا اسٹرکچر کے مکمل خاتمے کے لیے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں بڑھانے کی ہدایت کیہے۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں آرمی چیف نے کہا کہ فاٹا میں متحرک آپریشن کے اختتام کی جانب بڑھتے ہوئے ہمیں آگے دیکھنا ہے اور دیر پا استحکام کے لیے اب تک حاصل کیے گئے اہداف پرگرفت مضبوط کرنی ہے۔
آرمی چیف نے بارڈر مینجمنٹ کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کے واگزار کرائے گئے علاقوں میں حکومتی رٹ یقینی بنانے کے لیے مکمل اور موثر پیش بندی کرنا ہوگی۔انہوں نے وادی شوال سمیت پورے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشنز پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے بے لوث قربانیاں دینے والے افسروں اور جوانوںکو خراج تحسین پیش کیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی واپسی مقررہ وقت پر ہونی چاہیئے۔