تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 مئی 2016
وقت اشاعت: 0:6

بلوچستان کے پارلیمانی وفد کی شہباز شریف سے ملاقات

جیو نیوز - لاہور......وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان ہم سب کا ہے ،”میں“ کی روش چھوڑ کر ”ہم“ کے راستے پرچلنے میں ہی سب کی بقا ہے۔

شہباز شریف نے یہ بات لاہورمیں سینیٹر عثمان کاکڑ کی سربراہی میں بلوچستان کے پارلیمانی وفد سے ملاقات کے موقع پر کہی،ان کا کہنا تھا کہ ،حکومت چاروں اکائیوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے ،”ہم“ کے راستے پرچلنے میں ہی سب کی بقا ہے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بلوچستان سمیت چاروں صوبوں کے عوام بھائی بھائی ہیں،پنجاب انکی ترقی اورخوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے حاضر ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.