15 مئی 2016
وقت اشاعت: 1:11
اورکزئی کان حادثہ، خیبر پختون خوا اسمبلی میںتحقیقات کا مطالبہ
جیو نیوز - پشاور......خیبرپختون خوا اسمبلی کے ا جلاس میں حکومت اور ا پوزیشن اراکین نے گورنر خیبر پختونخوا سے اورکزئی ایجنسی میں کان کے حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں اورکزئی ایجنسی میں کوئلہ کی کان کے حادثہ میں جاں بحق افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی،مسلم لیگ (ن) کے رشاد خان نے کہاکہ ملک بھر کی کانوں میں کام کرنے والی اکثریت کا تعلق شانگلہ سے ہے جن کیلئے مناسب تربیت کا انتظام ہونا چاہئے۔
حکومت شانگلہ میں ورکنگ گرامر اسکول قائم کرے تاکہ کان کنوں کے بچوں کو تعلیم دی جائے۔ وزیرمعدنیات انیسہ زیب نے کہاکہ صوبائی حکومت اس مقصد کیلئے اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے اورکزئی حادثہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔