15 مئی 2016
وقت اشاعت: 1:59
فیکلٹی ممبرز کےنئے رہائشی فلیٹس غیرمتعلقہ افراد کو الاٹ
جیو نیوز - پشاور......پشاور کے پوسٹ گریجویٹ کالج آف نرسنگ میں فیکلٹی ممبرز کے لئے بنائے گئے رہائشی فلیٹس غیر قانونی طور پر غیر متعلقہ افراد کو الاٹ کر دیئے گئےجبکہ اہل افراد کو محروم رکھاگیاہے۔
پشاور کے علاقے حیات آباد میں نو تعمیر شدہ پوسٹ گریجویٹ کالج آف نرسنگ میں فیکلٹی ممبرز کے لئے بنائے گئے دس رہائشی فلیٹس میں سے چھ فلیٹس غیرمتعلقہ افراد کوالاٹ کر دئیے گئے۔
محکمہ صحت فلیٹس سے غیر متعلقہ افراد کو نکالنے اور اہل فیکلٹی ممبران کو الاٹ کرنے کےواضح طور پر ہدایات ایک ماہ قبل جاری کر چکا ہے،تاہم کالج کی الاٹمنٹ کمیٹی نے ان ہدایات کو نظر انداز کر دیا ہے ۔ الاٹمنٹ کمیٹی کی سربراہ مہر النساء نے جیو نیوز کو بتایا کہ جلد ہی فیکلٹی ممبرزکو فلیٹس الاٹ کردیئے جائیں گے اور غیرقانونی طورپر رہائش پذیر افراد کو نکال دیا جائے گا۔