15 مئی 2016
وقت اشاعت: 4:9
ایم کیو ایم جدہ اور ریاض شاخوں کا مصطفیٰ کمال کی حمایت کا اعلان
جیو نیوز - جدہ......متحدہ قومی موومنٹ کےایک کے بعد ایک اہم ارکان تنظیم چھوڑ کر مصطفیٰ کمال کے گروپ میں شامل ہورہے ہیں اب ایم کیو ایم جدہ اور ریاض کی شاخوں نے مصطفیٰ کمال کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم جدہ اور ریاض کی شاخوں کی مصطفیٰ کمال کی حمایت کا اعلان جدہ میں اجلاس کے بعد کیا گیا،نئے عہدیدران کا اعلان جلد کیا جائے گا۔