تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 مئی 2016
وقت اشاعت: 13:16

پشاور :کچے مکانات کی چھتیں گر گئیں،4افراد لقمہ اجل بن گئے

جیو نیوز - پشاور .....پشاورکے علاقہ سعید آباد اور ناصر باغ میں کچے مکانات کی چھتیں گرنے سے بہن بھائی اور ماں بیٹی سمیت 4 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق رات گئے پجگی روڈ کے علاقے سعید آبادمیں مکان کی چھت گر گئی، جس کے ملبے تلے 18 سالہ نوجوان خالد اور اس کی بہن جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے ملبہ ہٹا کرلاشوں کو نکال لیا ہے، جاں بحق افراد کی عمریں 18 سے 22 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں، ناصر باغ کے علاقے میں کچے مکان کی چھت گرنے سے عمر خان کی بیوی اور20سالہ بیٹی جاں بحق ہوگئی،علاقے کے لوگوں نے ملبہ ہٹا کر لاشیں نکال لیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.