تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 مئی 2016
وقت اشاعت: 14:52

پنجاب کے 11اضلاع میں کنزیو مر کورٹس قائم کی جاچکی ہیں،شہباز شریف

جیو نیوز - لاہور ......پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہباز شریف کاکہناہےکہ صوبے کے11 اضلاع میں کنزیومر کورٹس قائم کی جا چکی ہیں ، غیر معیاری یازائد المیعاداشیاءملنے کی صورت میں صارفین، تاجریا مینو فیکچرر کے خلاف شکایت کر سکتےہیں،اس کےلئے انہیں نہ تو کورٹ فیس ادا کرناہوتی ہے اور نہ ہی کسی وکیل کی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ شہباز شریف نےصارفین کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر اپنےپیغام میں کہاکہ صارفین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمے داری ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ صوبائی حکومت صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے،کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ نا فذ کیا جا چکاہے،جس سے لاکھوں صارفین مستفید ہو رہے ہیں، تاہم دیگرصارفین کوبھی اپنے حقوق اور فرائض سے شناسائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.