15 مئی 2016
وقت اشاعت: 15:57
موٹر وے پر دن میں ہیڈلائٹس کےاستعمال پر نوجوان کا چالان
جیو نیوز - بہاولپور ......موٹر وے پر دن کی روشنی میں گاڑی کی ہیڈ لائٹس آن کیوں کیں؟،جس پر نوجوان کا500روپے کا چالان کر دیا گیا۔
موٹر وے پر کار سوار عدنان نامی نوجوان اپنی منزل پر جا رہا تھا کہ بہاولپور کے قریب موٹر وے پولیس نے اسے روک لیا اور گاڑی کی لائٹس آن رکھنے پر اس کا چالان کر دیا۔
چالان انسپکٹر نے 5 سو روپئے کا چالان کیا اور فوری اسے جمع کرانے کا بھی حکم دیا،اس بارے میں ترجمان موٹروےپولیس کا کہنا ہے کہ دن کے وقت صرف دھند میں لائٹس آن کی جا سکتی ہیں،دن کی روشنی میں لائٹس آن کرنا غلط ہے۔