تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 مئی 2016
وقت اشاعت: 19:25

قومی اسمبلی :اقلیتوں کیلئے مذہبی تہواروں پرعام تعطیل کی قرارداد منظور

جیو نیوز - اسلام آباد..... قومی اسمبلی نے اقلیتوں کے لیے ان کے مذہبی تہواروں کے موقع پرعام تعطیل کی قرارداد منظورکرلی ہے، قرارداد مسلم لیگ (ن)کے رکن اسمبلی رمیش کمارنے قرارداد پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیا تھا کہ ملک میں بسنے والی اقلیتوں کے مذہبی تہواروں دیوالی، ہولی اور ایسٹر کے موقع پر ان کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔

وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات نے قرارداد پر بحث کے دوران ایوان کو بتایا کہ چھٹیوں کا اختیار وزارت داخلہ کے پاس ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہا کہ پاکستان میں چھٹیوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے، چھٹیوں کے معاملہ پر نظرثانی ہونی چاہیے، اگر چھٹیوں پر نظر ثانی کی جائے تو اقلیتوں کو چھٹیاں مل سکتی ہیں۔ انہوں نے درخواست کی کہ قرارداد کو مسترد نہ کیا جائے۔بعد ازاں ایوان نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.