تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 مئی 2016
وقت اشاعت: 21:49

ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنےکا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

جیو نیوز - اسلام آباد ......مبینہ طور پر کرنسی اسمگلنگ میں ملوث ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔

فرحت نواز لودھی ایڈووکیٹ نے کسٹم کی طرف سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ ایان علی کے خلاف ٹرائل چل رہاہے، ایان علی ملک سے باہر گئیں تو واپس نہیں آئے گی جس سے ٹرائل متاثرہوگا، اس لیے ای سی ایل سے نام نکالنے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.