15 مئی 2016
وقت اشاعت: 22:5
منورتالپورکا ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے عدالت سےرجوع
جیو نیوز - کراچی......آصف زرداری کے کے بہنوئی منور تالپور نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا درخواست میں یہ موقف اختیار کیاگیا ہے کہ رکن اسمبلی ہوں،نیب کی جانب سے حراساں کیا جارہاہے۔
منور تالپور نے سندھ ہائیکورٹ میںدائر درخواست میں کہا کہ رکن اسمبلی ہوں ،زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور کروڑوں کی کرپشن کا الزام لگا کر نیب مجھے ہراساں کررہا ہے۔
انہوں نے درخواست میں مزید کہا کہ نیب نے نوٹس جاری کردیا ، جس کے باعث گرفتاری کا خدشہ ہے،لہذاضمانت قبل از گرفتار منظورکی جائے۔