16 مئی 2016
وقت اشاعت: 3:27
سرفراز مرچنٹ کو ایف آئی اے کا نیا خط مل گیا
جیو نیوز - لندن...... متحدہ کی قیادت کو ’’را‘‘کے فنڈ کی تحقیقات کے معاملے پرلندن میں سرفراز مرچنٹ کو ایف آئی اے کا نیا خط مل گیا ۔ پچھلے خط کی زبان پر سرفراز مرچنٹ کے تحفظات تھے۔
نیا خط وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کی ہدایت پر جاری کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے خط پر سرفراز مرچنٹ اپنے وکیلوں سے مشاورت کر رہے ہیں۔