تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 مئی 2016
وقت اشاعت: 5:4

پاکستانی ہائی کمیشن کے صرف 2 اہلکاروں کومیچ دیکھنے کی اجازت

جیو نیوز - نئی دلی.......ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے میزبان بھارت کا دہرا معیار، پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے جانے والے پاکستانی ہائی کمیشن کے 7 اہل کاروں میں سے صرف دو کو کولکتا جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط بھی اجازت نہ ملنے والوں میں شامل ہیں۔ پاکستانی سفارت کاروں کے نہ پہنچنے پر پاکستانی کھلاڑیوں کی معاونت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب ترجمان بھارتی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ عبدالباسط سمیت 4 سفارت کاروں کو کولکتا میچ دیکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے، پاکستانی ہائی کمیشن سے 9 لوگوں نے اجازت مانگی تھی جن میں سے چار کو اجازت مل گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.