16 مئی 2016
وقت اشاعت: 4:32
نیب کو منور تالپور کیخلاف کارروائی سے روک دیا گیا
جیو نیوز - کراچی......سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو منور تالپور کیخلاف کارروائی سے روک دیا، مقدمات عدالت منگوا کر چیئرمین نیب کو 30 مارچ کو طلب کرلیا۔
سابق صدر آصف زرداری کے بہنوئی منور تالپورپر زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں۔
منور تالپور نے ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ کے روبرو درخواست میں کہا کہ وہ رکن قومی اسمبلی ہیں اور انہیں نیب کی جانب سے ہراساں کیا جارہاہے۔ منور تالپورسندھ ہائیکورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ سے 22مارچ تک عبوری ضمانت پر ہیں۔