تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 مئی 2016
وقت اشاعت: 5:20

آرمی چیف نے 13 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

جیو نیوز - راولپنڈی......آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 13 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ان دہشت گردوں میں نانگاپربت پر غیرملکی سیاحوں کو قتل کرنیوالے دہشت گرداور سیدو شریف ایئرپورٹ، اسکولوں،مسلح افواج اور شہریوں کو نشانہ بنانیوالے دہشت گرد بھی شامل ہیں، سزا پانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانیوالے ان دہشتگردوں کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے،دہشت گردوں میں نانگا پربت بیس کیمپ پر حملے میں ملوث عرفان اللہ جبکہ دیگر دہشت گردوں میں مشتاق احمد، محمد نواز، تاج گل، اصغرخان، احمد علی، ہارون رشید، بخت امیر، عزیز خان، فضل غفار،اصغر خان ولد احمد جان شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.