16 مئی 2016
وقت اشاعت: 7:29
حکومت پنجاب نے تحفظ نسواں قانون کا نوٹی فکیشن روک لیا
جیو نیوز - لاہور......حکومت پنجاب نے تحفظ نسواں قانون کا نوٹی فکیشن روک لیا، قانون میں علما کی مشاورت سے ضروری ترامیم کی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں تحفظ نسواں بل کا نوٹی فکیشن روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پنجاب اسمبلی سے یہ بل منظور ہونے اور گورنر کے دستخط کے باوجود نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا، محکمہ قانون کی طرف سے نوٹی فکیشن کے اجرا تک قانون پر عمل نہیں ہو سکتا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ نے علما کی مشاورتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ کمیٹی کی سفارشات آنے پر قانون میں ترامیم کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔