16 مئی 2016
وقت اشاعت: 7:45
اسلام آباد:303 غیر ملکیوں کے گھروں کے راستے بلاک کرنیکا فیصلہ
جیو نیوز - اسلام آباد......کوائف کی عدم فراہمی پر وزارت داخلہ نے 303 غیر ملکیوں کے گھروں کے راستے بلاک کرنے کا فیصلہ کرلیا، یہ فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔
ان غیر ملکیوں نے سروے کے دوران پولیس کو کوائف نہیں دیے تھے، کوائف جمع کرنے کے لیے 2 قانونی نوٹس دیے گئے تھے، نوٹس کے تحت مطلوبہ کوائف جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے، غیر ملکیوں کے گھروں کے راستے بلاک کرنے پر کل سے عمل ہو گا ۔