تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 مئی 2016
وقت اشاعت: 9:54

کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا معاملہ

جیو نیوز - کراچی........کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر تصویری شواہد حاصل کرنے والی ٹیمیں شہر بھر میں پھیلا دی گئی ہیں، 70 روز میں 9 ہزار 2 سو چالان اور 32 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔

ٹریفک وائیلیشن ایویڈینس سسٹم کے ڈی ایس پی عمران احمد کے مطابق اس سسٹم کا آغاز یکم جنوری کو کیا گیا تھا جس کے بعد اب تک کے 70 دنوں میں 9 ہزار 2 سو سے زائد گاڑیوں کے چالان کئے جاچکے ہیں۔ یہ چالان شواہد کے ساتھ گاڑی کی رجسٹریشن کے پتوں پر کوریئر کے ذریعے بھیجے گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ نو پارکنگ میں کھڑی کی گئی 285 سرکاری گاڑیوں کے بھی تصویری چالان کئے گئے۔ تصویری چالانوں کے ذریعے شہریوں کو 32 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق 1587 چالانوں پر شہریوں نے چھ لاکھ روپے کے جرمانے بھی ادا کئے۔

ڈی ایس پی عمران احمد کے مطابق شہریوں کی اکثریت نے ٹی وی ای ایس کو ٹریفک نظام کی بہتری کے لئے اچھی کوشش قرار دیا ہے۔ سسٹم کے تحت نو پارکنگ زون میں کھڑی گاڑیوں کی ویڈیوز اور تصاویر بنائی جاتی ہیں۔ چالان پر گاڑی تصاویر پرنٹ کرکے گاڑی کے پتہ پر بھیجا جاتا ہے جس پر جرمانے کی رقم بھی درج ہوتی ہے۔ ڈی ایس پی عمران احمد کے مطابق شہری اگر کئے گئے چالان کو چیلنج کرتےہیں تو ٹریفک پولیس ہیڈ آفس آکر شواہد دیکھ سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.