16 مئی 2016
وقت اشاعت: 10:26
رواں سال کا پہلا جزوی چاند گرہن 23 مارچ کو ہوگا
جیو نیوز - کراچی......رواں سال کا پہلا جزوی چاند گرہن 23 مارچ کو ہوگا ۔چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں بھی کیا جاسکے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا دوسرا گرہن 23 مارچ کو ہوگا اور اس بار جزوی گرہن چاند کو لگے گا۔پاکستان میں طلوع قمر کے وقت جزوی گرہن کا نظارہ کیا جاسکے گا۔
چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 39 منٹ پر ہوگا۔مکمل گرہن 4 بجکر 48 منٹ پر لگے گا جبکہ اختتام 6 بجکر 55 منٹ پر ہوگا۔چاند گرہن کا نظارہ آسٹریلیا،مغربی امریکا اور ایشیا کے ممالک میں کیا جاسکے گا۔