تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 مئی 2016
وقت اشاعت: 10:10

پنجاب مقدس گائے نہیں،رینجرز کو مجرم پکڑنے دیں،پرویز الہٰی

جیو نیوز - لاہور.......چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ پنجاب مقدس گائے نہیں ،رینجرز کو مجرم اور سہولت کار پکڑنے دیں، شریف برادران نے کرپشن نہیں کی تو نیب کو کیوں روک رہےہیں۔

نیب کے متعلق ان خیالات کا اظہار چوہدری پرویز الہٰی نے جامعہ اشرفیہ لاہور میں ممتاز عالم دین مفتی عبیداللہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انکا کہناتھاکہ پاکستان میں اسلام کے منافی کوئی قانون نہیں بن سکتا اور نہ ہم اسے قبول کریں گے۔

ایک سوال پر چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے مولانا فضل الرحمٰن کا دل رکھنے کے لیے شہبازشریف کی سرزنش کی بات کی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں تبلیغ کیلئے جانے پر پابندی قابلِ افسوس ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.