تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 مئی 2016
وقت اشاعت: 19:36

کراچی: ڈیفنس فیز5میں دستی بم حملےکامقدمہ درخشاں تھانےمیں درج

جیو نیوز - کراچی......کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز5میں ہونے والے دستی بم حملے کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کرلیا گیا۔ڈیفنس میں گزشتہ رات سندھ ہائی کورٹ کےجج جسٹس نذراکبر کے گھر کے باہر نامعلوم ملزمان کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ جسٹس نذر اکبر کے سیکیورٹی گارڈ عبدالستار کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں انسدادِدہشت گردی کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.