تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 مئی 2016
وقت اشاعت: 7:58

نیب کامیرپورخاص ٹی ایم اے آڈٹ آفس پرچھاپہ، ریکارڈ تحویل میں لے لیا

جیو نیوز - میرپورخاص...........نیب نے میرپورخاص ٹی ایم اے آڈٹ آفس اور ٹی ایم اے سندھڑی میں چھاپے مار کر ریکارڈ تحویل میں لے لیا ، افسران اور ٹھیکیداروں سمیت ساٹھ سے زائد افراد کو شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔

نیب نے ٹی ایم اے سندھڑی پر چھاپہ مار کر مبینہ طور پر دس کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کی چھان بین کیلئے ریکارڈ کو تحویل میں لے لیا۔ جبکہ ٹی ایم اے سندھڑی کے افسران، کلرک اور ٹھیکیداروں سمیت ساٹھ سے زائد افراد کے خلاف تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق یہ کارروائی پہلے سے زیرتفتیش سابق اکاؤنٹس افسر کے بیانات اور شواہد کی روشنی میں کی گئی۔ نیب چھاپے کے دوران گزشتہ دو سالوں کا ریکارڈ غائب کردیا گیا جس کی الگ سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اس سے قبل نیب نے میرپورخاص ٹی ایم اے کے مرکزی آڈٹ آفس پر بھی چھاپہ مار کر گزشتہ پانچ سالوں کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.