17 مئی 2016
وقت اشاعت: 10:56
ایئرپورٹ پر پرائیوٹ گارڈ غیر فعال جگہوں پر تعینات ہیں،سی اے اے
جیو نیوز - کراچی ............سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے اطراف میں تعینات پرائیوٹ گارڈ ان جگہوں پر رکھے گئے ہیں جو غیر فعال ہیں۔
ترجمان سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیہمیں کہا گیا کہ ایئرپورٹ کے اطراف میں تعینات سیکیورٹی گارڈ سابق فوجی رکھےگئے ہیں اور یہ گارڈ ان جگہوں پر تعینات ہیں جو غیر فعال ہیں۔
ترجمان کے مطابق سیکیورٹی ایجنسی کے گارڈ بذریعہ ٹینڈر رکھے گئے ہیں اور کوئی اضافی بھرتی سول ایوی ایشن میں نہیں کی گئی ہے۔ ترجمان نے واضع کیا کہ سول ایوی ایشن ویجیلنس پہلے ہی افرادی کمی کا شکار ہے۔