17 مئی 2016
وقت اشاعت: 11:28
یوم پاکستان پریڈ کی ریہرسل شکرپڑیاں پریڈ گراونڈ میںجاری
جیو نیوز - اسلام آباد..........یوم پاکستان پریڈ کی ریہرسل آج شکرپڑیاں پریڈ گراونڈ میں کی گئی، تینوں مسلح افواج، پیراملٹری فورسز سمیت پاک فضائیہ اور بحریہ کے طیاروں نے بھی ریہرسل میں حصہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پریڈ ریہرسل میں فرنٹیئر کور، ندرن لائٹ انفینٹری اور مجاہد فورس سمیت اسلام آباد پولیس اور تینوں مسلح افواج کی خواتین آفیسرز کے دستوں نے حصہ لیا۔ آرمرڈ کور، آرٹلری، آرمی ایئر ڈیفنس، نرسنگ سروسز، سگنلز، انجیئرز، آرمی اسٹڑیٹجک فورس کمانڈ بھی پریڈ ریہرسل کا حصہ تھے۔
ریہرسل میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں، بحریہ اور پاک آرمی کے ہیلی کاپٹرز نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔ ڈی جی جوائنٹ سٹاف لیفٹیننٹ جنرل نجیب اللہ، ایجوٹیننٹ جنرل پاک آرمی لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال اور کور کمانڈر ٹین کور نے بھی پریڈ ریہرسل کا معائنہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فل ڈریس ریہرسل 21 مارچ کو منعقد ہوگی جبکہ 21 اور 23 مارچ کو خصوصی ٹریفک پلان بھی تشکیل دیئے گئے ہیں۔