17 مئی 2016
وقت اشاعت: 11:12
این اے 39 کےدو پولنگ اسٹیشنزکا نتیجہ جاری
جیو نیوز - پشاور ..........الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 39 قبائلی علاقہ جات کے 2 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا نتیجہ جاری کر دیا ۔
الیکشن کمیشن سے جاری نتائج کے مطابق این اے 39 قبائلی علاقہ جات سےغازی گلاب جمال نے 8 ہزار 469 ووٹ حاصل کئے، ان کے مد مقابل جواد حسین نے 7 ہزار 726 ووٹ حاصل کئے۔آئی ڈی پیز کے دو پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ 6 مارچ کو ہوئی تھی۔
حلقہ این اے 39 سے غازی گلاب جمال کامیاب امیدوار قرار پائےہیں۔پشاور ہائی کورٹ نے دو پولنگ سٹیشن پر دوبارہ انتخابات کا حکم دیا تھا ۔