تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 مئی 2016
وقت اشاعت: 11:44

ملک کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے والوں کا خون صلہ مانگ رہا ہے،گورنر پنجاب

جیو نیوز - فیصل آباد..........گورنرپنجاب رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ ملک کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے والوں کا خون صلہ مانگ رہا ہے ، قربانیاں دینے والوں کا صلہ پاکستان کو ترقی دے کے دیا جائے۔

فیصل آباد میں زرعی یونیورسٹی کے23 ویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتےہوئےگورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ ملک میں امن وامان اورمعاشی صورتحال بہترہوئی ہے،آپریشن ضرب عضب اورکراچی آپریشن میں کامیابی ملی ہے،ملک کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے والوں کا خون صلہ مانگ رہا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ قربانیاں دینے والوں کاصلہ پاکستان کو ترقی دے کے دیا جائے، انہوں نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈگریاں لینے کے بعد گھروں میں بیٹھنے کی بجائے ملک اور قوم کی خدمت و ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.