تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 مئی 2016
وقت اشاعت: 19:15

نثار مورائی 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

جیو نیوز - کراچی ..............انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے سابق چیئرمین نثار مورائی کو 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دیتے ہوئے پندرہ روز میں جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیا ہے ۔

رینجرز نے آج نثار مورائی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج کی عدالت میں پیش کیا ۔نثار مورائی کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا ۔

رینجرز لاء آفیسر کے مطابق نثار مورائی سیاسی جماعت کی اعلی قیادت کی ہدایت پر لانچوں کے ذریعے کروڑوں روپے بیرون ملک منتقل کیا کرتے تھے ۔ جبکہ سیاسی جماعت کے کہنے پرصوبے میں دہشت گردی کی بڑی وارداتوں میں بھی ملوث رہے ۔

رینجرزلاء آفیسر نے عدالت کو مزید بتایا کہ نثار مورائی پرسابق چیئرمین اسٹیل مل سجاد حسین کے قتل کے الزامات بھی ہیں جبکہ وہ لیاری گینگ وار کی پشت پناہی اور مالی معاونت میں بھی ملوث ہیں ۔

نثار مورائی کے اہل خانہ نے ملاقات کی استدعا کی، تاہم عدالت نے نثار مورائی کو نوے روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دیتے ہوئے 15روز میں جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیاہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.