تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 مئی 2016
وقت اشاعت: 1:26

لندن:کرائم ایکٹ کے تحت ایم کیوایم کیخلاف تفتیش پر اصرار

جیو نیوز - لندن ......ایم کیوایم قیادت کیخلاف کارروائی انسداددہشتگردی قانون کے تحت نہ کرنےکا دباؤ ڈالا جا رہا ہے ۔لندن سے ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں انسداددہشتگردی قانون استعمال نہیں ہوگا۔

لندن سے جیو نیو ز کے نمائندے مرتضی علی شاہ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسا نہ کرنے کے لیے پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن کا فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس کے ذریعےاسکاٹ لینڈ یارڈ پر ڈالا جا رہا ہے ۔

ذرائع کےمطابق ایم کیوایم قیادت کیخلاف تحقیقات پروسیڈس آف کرائم ایکٹ 2002 کےتحت ہو رہی ہے،انسداددہشتگردی کا محکمہ انسداد دہشتگردی قانو ن کےتحت مقدمات کی تحقیقات کرتا ہے ۔

ایم کیوایم کیخلاف کرائم ایکٹ 2002 کے سیکشن 327،328اور329کے تحت تحقیقات ہورہی ہے،سیکشن327 مجرمانہ جائیداد چھپانے سے متعلق الزامات کی تحقیقات کرتا ہے۔

سیکشن328مجرمانہ جائیداد کے استعمال ، بندوبست کرنےیا مدد کرنےسے متعلق تحقیقات کرتا ہےاورسیکشن329مجرمانہ جائیداد کے حصول ،استعمال اورملکیت کے حوالے سے تحقیق کرتا ہے،ذرائع کے مطابق کرائم ایکٹ 2002کے تحت سزا6ماہ سے14سال تک یا جرمانہ یا دونوں ہوسکتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.