18 مئی 2016
وقت اشاعت: 1:58
سابق صدر پرویز مشرف کو بیرون ملک منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل
جیو نیوز - کراچی.......سابق صدرجنرل (ریٹائرڈ) پرویزمشرف کوبیرون ملک منتقل کرنےکی تیاریاں مکمل ہوگئیں۔اے پی ایم ایل کے ذرائع کے مطابق پرویزمشرف کچھ دیربعدبیرون ملک روانہ ہوجائیں گے۔
اے پی ایم ایل ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرف کو ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کے علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کیا جا رہا ہے، پرویز مشرف نجی ایئر لائن کی پرواز اے کے 611 سے دبئی روانہ ہوں گے۔