تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 مئی 2016
وقت اشاعت: 2:47

دبئی:سابق صدرپرویزمشرف کی کراچی سےفوری دبئی روانگی ملتوی

جیو نیوز - دبئی.......سابق صدرجنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کی کراچی سےفوری دبئی روانگی ملتوی کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر کی ناگزیر وجوہات کی بناء پر بیرون ملک روانگی ملتوی کی گئی ہے۔

سابق صدر پرویز مشرف کی کچھ دیر قبل نجی ایئر لائن کی پرواز اے کے 611 سے دبئی روانگی متوقع تھی اور دبئی میں واقع ان کی رہائش گاہ پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کرلیے گئے تھے جبکہ اے پی ایم ایل (امارات) کے کارکن ان کے استقبال کی تیاریوں میں مصروف تھے تاہم اچانک ان کی روانگی ملتوی کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں ائیر ایمبولینس کے ذریعے دبئی منتقل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ پرویز مشرف کو ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کے علاج کیلئے بیرون ملک جانا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.