تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 مئی 2016
وقت اشاعت: 8:42

ملتان:این اے 153 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

جیو نیوز - ملتان…ملتان کےحلقہ این اے 153 جلال پور پیر والا میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے ۔ ن لیگ، پی ٹی آئی، پی پی میں کانٹے کا مقابلہ شام 5 بجے تک جاری رہے گا ۔ امن و امان قائم رکھنے کے لئے فوج کو بھی تعینات کیا گیا ہے ۔

این اے 153 جلال پور پیروالا میں ضمنی انتخاب کے لئے10 امیدوار میدان میں ہیں لیکن اصل مقابلہ مسلم لیگ ن کے رانا قاسم نون، تحریک انصاف کے غلام عباس کھاکھی اور پیپلزپارٹی کے امیدوار محمد اکرم کنہوں کے درمیان متوقع ہے۔

اس حلقے میں 3لاکھ 79 ہزار اور 962 ووٹرز ہیں ۔ کل 276 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 75 پولنگ اسٹیشن ایسے ہیں جنہیں حساس قرار دیا گیا ہے۔شہر میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے فوج کو بھی تعینات کیا گیا ہے جو حساس پولنگ اسٹیشن پر بھی تعینات رہے گی ۔

این اے 153 کی نشست مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے دیوان عاشق بخاری کی جعلی ڈگری پر نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.