18 مئی 2016
وقت اشاعت: 11:55
سرتاج عزیز، سشما سوراج باضابطہ ملاقات آج ہوگی
جیو نیوز - کٹھمنڈو…مشیر خا رجہ سرتاج عزیز کی نیپال میں بھارتی وزیر خا رجہ سشما سوراج سے ناشتے کی میز پر غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے، باضابطہ ملاقات شام 4 بجے ہوگی۔
سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ صبح کی بات چیت مثبت رہی شام میں سشما سوراج سے تمام امور پر بات ہوگی۔ ناشتے کی میز پر دونوں ساتھ ساتھ بیٹھے تھے۔مشیر خارجہ سرتاج عزیزجنوبی ایشیائی ملکوں کی تنظیم سارک کے سینتیسویں وزارتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیپال کے شہر پوکھارا میں ہیں ۔
آج صبح ناشتہ کی میز پر مشیر خارجہ اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی غیر رسمی ملاقات ہوئی۔اس موقع پر سارک ممالک کے دیگر وزرائے خارجہ بھی موجود تھے ۔تمام مہمان اس مقام پر کشتی کے ذریعہ پہنچے۔
پاکستانی اور رہنماؤں کے درمیان خوشگوار ماحول میں غیر رسمی بات چیت ہوئی۔