18 مئی 2016
وقت اشاعت: 12:11
لاہوربورڈ کےتحت نویں جماعت کے امتحانات شروع
جیو نیوز - لاہور… لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام نویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع ہو گئے۔ امتحانات میں 2 لاکھ 50 ہزار 797 طلباء و طالبات حصہ لیں رہے ہیں۔
لاہور تعلیمی بورڈ کےمطابق نویں جماعت کے امتحانات کے لیے 812 امتحانی مراکزقائم کئے گئے ہیں،ایک لاکھ 31 ہزار 695 طلباء اور ایک لاکھ 19 ہزار 102 طالبات امتحانات میں حصہ لے رہی ہیں،امتحانی مراکز کے اردگرد دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور کسی غیر متعلقہ شخص کو امتحانی مراکز کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں۔
یہ امتحانات 2 اپریل تک جاری رہیں گے، پہلے روز عربی،ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن اور جغرافیہ کے پیپر ز ہیں۔