تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 مئی 2016
وقت اشاعت: 14:5

تھر قحط سالی،ازخود نوٹس کیس: تحقیقاتی کمیشن کیلئے 4 نام پیش

جیو نیوز - کراچی…سندھ ہائیکورٹ میں تھرمیں قحط سالی اور بچوں کی اموات سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت پر حکومت سندھ نے تحقیقاتی کمیشن کے لئے 4نام تجویز کردئیے۔

سندھ ہائیکورٹ میں ازخود نوٹس کی سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ حکومت سندھ نے تحقیقاتی کمیشن کے لئے 4نام تجویز کردئیے۔کمیشن میں سابق ایڈووکیٹ جنرل فتح ملک، ڈاکٹر ٹیپو سطان، سونو کنگرانی اور ڈی جی صوبائی مینجمنٹ اتھارٹی شامل ہیں۔جس پر درخواست گزار کے وکیل فیصل صدیقی ایڈووکیٹ نے کہا کہ تجویز کردہ ناموں پر انھیں کوئی اعتراض نہیں۔

عدالت نے تھر میں قحط سالی اور بچوں کی اموات سے متعلق ا زخود نوٹس نمٹاتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ کو شفاف تحقیقات کی یقین دہانی پر مکمل عمل درآمد کی ہدایت کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.