18 مئی 2016
وقت اشاعت: 16:30
لاہورمیں غیرقانونی مذبح خانوں کیخلاف کریک ڈاؤن
جیو نیوز - لاہور…پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں غیرقانونی مذبح خانوں میں چھاپے مار کر بڑی مقدار میں گوشت اورکھالیں قبضے میں لے لیں ۔
غیرقانونی مذبح خانوںکے خلاف کریک ڈاؤن میں ڈائریکٹر آپریشنز فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کی قیادت میں لائیو اسٹاک اور فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے حصہ لیا۔
مشترکہ ٹیم نے 2مختلف علاقوں میں 2غیرقانونی مذبح خانوں پر چھاپے مارے اور اسی کلو گوشت کے ساتھ 7کھالیں برآمد کرلیں ،کارروائی کے دوران مذبح خانوں کے مالک اور ملازمین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
قبضے میں لیا گیا گوشت محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ۔