18 مئی 2016
وقت اشاعت: 17:19
خیبرایجنسی: سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں 5 دہشت گرد ہلاک
جیو نیوز - خیبرایجنسی…خیبر ایجنسی میں سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشت گردوں نے سیکورٹی چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات دہشت گردوں نے خیبر ایجنسی کے علاقے درہ درمودارب میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی لاشیں قبضے میں لے کر پولیٹیکل انتظامیہ کے حوالے کردی گئی ہیں۔