18 مئی 2016
وقت اشاعت: 23:11
مصطفیٰ کمال کی انٹری کونسا عمل ہے،گونر نے لب کھول دیے
جیو نیوز - کراچی......گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال کی انٹری کونسا عمل ہے ،اگر میں ہوتا تو آگے ہوتا،پیچھے تھوڑی ہوتا،میرے حساب سے یہ 18 ویں ترمیم سے ملتا جلتا کچھ کام ہوا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کی آمد کے عمل کا جائزہ اور مشاہدہ کررہا ہوں، 18ویں ترمیم کی روح یہ ہےکہ اختیارات تقسیم اورعدم مرکزیت کا خاتمہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ ضرورت سےزیادہ مرکزیت پرسیاسی جماعتیں بیٹھیں ،صوبوں کوحقوق دینےکیلیےآئین میں ترمیم کی، سیاسی جماعتوں میں ایسی صورتحال میں ایساکوئی میکنزم نہیں،میں اسکو18ویں ترمیم سےجوڑتاہوں۔