تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 مئی 2016
وقت اشاعت: 4:3

شادی 17 مارچ، ایک بیٹے اور 2 بیٹیوں کی پیدائش بھی 17 مارچ

جیو نیوز - گوجرانوالا......گوجرانوالا کے ایک خاندان کی شادی ہوئی 17 مارچ کو، ایک بیٹا اور بیٹی بھی پیدا ہوئے 17 مارچ کو، آج 17 مارچ کو ایک اور بیٹی دے کر قدرت نے خوشی کے موقع پر چار چاند لگادیے۔

گوجرانوالہ کے اسپتال میں منائی جارہی ہیں ایک نہیں پوری چار سال گرہیں۔ شاہین آباد کے رہائشی محمد عاصم اور ان کی اہلیہ نبیلہ نے بنادی ہسٹری، شادی کے بندھن میں بندھے 17 مارچ 2011 کو، بیٹا محمد عبداللہ پیدا ہوا 17 مارچ 2012 کو، بیٹی عائشہ 17 مارچ 2014 کو دنیا میں آئی، اور 17 مارچ 2 ہزار 16 کو قدرت نے ایک اور بیٹی عنائیہ سے نوازا۔

پھر تو ہوگیا ٹرپل نہیں کوارڈ رپل ، چار کیک ایک ساتھ کاٹے گئے۔ اس انوکھی خوشی میں گھر والوں کے ساتھ ساتھ اسپتال کا عملہ بھی شریک ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.