تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 مئی 2016
وقت اشاعت: 13:36

ایم کیو ایم کا 32واں یوم تاسیس آج منایا جائے گا

جیو نیوز - کراچی.......متحدہ قومی موومنٹ کا 32واں یوم تاسیس آج ملک بھر میں منایا جائے گا، ایم کیوایم کے بانی و قائد یوم تاسیس کے موقع پر ملک بھر میں ہونے والے اجتماعات سے بیک وقت ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔

ایم کیو ایم کے اعلامیے کے مطابق 32ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں صوبہ سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں یوم تاسیس کے اجتماعات ہوں گے۔

مرکزی اجتماع جناح گراؤنڈ عزیز آباد کراچی میں ہو گا جس کی تیاریوں اور انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔یوم تاسیس کے سلسلے میں نائن زیرو،ایم پی اے ہاسٹل، خورشیدبیگم سیکریٹریٹ، شعبہ اطلاعات اورجناح گراؤنڈ سمیت نائن زیرو کے اطراف کی عمارتوں، گلیوں اور شاہراہوں خصوصاً مکاچوک، مدنی مسجد چوک اور عائشہ منزل چورنگی کو برقی قمقموں، جھالروں اور پارٹی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.