تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 مئی 2016
وقت اشاعت: 15:29

لاہور :رائل پارک میں پرنٹنگ پریس میں آگ لگ گئی

جیو نیوز - لاہور......لاہور کے علاقے رائل پارک میں پرنٹنگ پریس میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے تین گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا۔

رائل پارک لکشمی چوک میں آگ چار منزلہ بلڈنگ کے گراؤنڈ فلور میں لگی ، جہاں پرنٹنگ کا کام کیا جاتا تھا۔ آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کی مشنری اور کاغذ جل گیا۔

آگ بھجانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 8گاڑیوں نے حصہ لیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.