تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 مئی 2016
وقت اشاعت: 17:6

سابق صدر کے استقبال کیلئے اےپی ایم ایل کےصرف 25 کارکن پہنچے

جیو نیوز - دبئی......سابق صدر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف بلآخردبئی پہنچ گئے،پرویزمشرف کےجہاز سےاترنےکےلیےخصوصی سیڑھی کا انتظام کیا گیا تھا۔

سابق صدرپرویزمشرف پرسکون اندازمیں کراچی سےدبئی پہنچ گئے،انہوں نے موسیقی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے سفر گزارا، جہاز کی سیڑھیوں سے باآسانی اتر ے۔

سابق صدر کااستقبال کرنےاےپی ایم ایل کےصرف 25کارکن ایئرپورٹ پہنچے،جنہیں پرویزمشرف کا چہرہ دیکھنےمیں ناکامی کا سامنا ہوا۔پرویز مشرف جہاز سے اتر کر بذریعہ گاڑی رہائش گاہ پہنچے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.