تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 مئی 2016
وقت اشاعت: 20:3

پشاور :ایک سے دوسری جگہ جانا عذاب، گھنٹوں ٹریفک جام

جیو نیوز - پشاور ......شہر پشاور میں ٹریفک مسائل کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے، اہم شاہراہوں پر کئی کئی گھنٹوں ٹریفک جام رہنا روز کا معمول بن گیا، بغیر پرمٹ پبلک ٹرانسپورٹ، ٹریفک سگنلز کا نہ ہوناٹریفک مسائل کی بڑی وجوہات ہیں۔

پشاور کا جی ٹی روڈ ہو، خیبرروڈ، چارسدہ روڈ یا دلہ زاک روڈ ہر جگہ ٹریفک جام روز کا معمول بن چکا ہے، کئی کئی گھنٹوں مسافرسڑکوں پر خوار ہوتے رہتے ہیں، بیشتراوقات اس جام میں ایمبولینسزبھی پھنس جاتی ہیں۔

ٹریفک وارڈنز کے حالیہ سروے کے مطابق شہرکی شاہراہوں پر روزانہ ساڑھے7 لاکھ گاڑیاں دوڑتی پھیرتی ہیںجبکہ یہ شاہراہیں ڈیڑھ لاکھ گاڑیوں کاہی بوجھ اٹھانےکے قابل ہیں، ٹریفک مسائل میں کمی لانے کےلئے 5 انڈر پاسزاور10 مقامات پرٹریفک سگنلزلگانی کی تجویز بھی دی گئی ہے، مگر عمل درآمد نہ ہوسکا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.