تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 مئی 2016
وقت اشاعت: 19:15

پیپلز پارٹی کا مشرف کے بیرون ملک جانے کے خلاف احتجاج کا فیصلہ

جیو نیوز - کراچی .....پاکستان پیپلز پارٹی نے پرویزمشرف کے بیرون ملک جانے کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے ، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت مقدمات کے باوجود پرویز مشرف کو باہر بھیج رہی ہے ۔

اپنے ایک بیان میں پی پی کے چیئرمین نے پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس حوالے سے پارلیمنٹ کےاندراورباہر ٹھوس موقف اپنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے پرویز مشرف کو وردی اتارنےاورایوان صدر چھوڑنے پر مجبورکیا اور سیاسی انداز سے پرویز مشرف کو انجام تک پہنچایا تاہم موجودہ حکومت مقدمات کے باوجود پرویز مشرف کو باہر بھیج رہی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.