تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 مئی 2016
وقت اشاعت: 20:52

متاثرین آپریشن’ راہ نجات ‘کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان

جیو نیوز - جنوبی وزیرستان ......جنوبی وزیرستان کی پولیٹیکل انتطامیہ نے آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی رجسٹریشن 24 مارچ جبکہ واپسی کا سلسلہ 10 اپریل سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پولیٹیکل ایجنٹ ظفرالاسلام خٹک نےمحسود اور برکی قبائل کے عمائدین کے جرگہ سے خطاب میں کہا کہ پاک فوج اور پولیٹیکل انتظامیہ کے تعاون سے رجسٹریشن پولیٹیکل کمپاؤنڈ میں 24 مارچ سے شروع ہوگی جو 10 دن تک جاری رہے گی۔

ان کا کہناتھا کہ واپسی کا عمل 10 اپریل سے شروع ہوگا،جنوبی وزیرستان کے آپریشن راہ نجات کے متاثرین نے اکتوبر 2009 ء میں اس وقت نقل مکانی کی تھی جب پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن راہ نجات شروع کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.