تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 مئی 2016
وقت اشاعت: 6:49

پی پی اور ایم کیو ایم کا توہین عدالت قانون ختم کرنے کا مطالبہ ا

جیو نیوز - سلام آباد .....پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی مومنٹ نے توہین عدالت قانون ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا، یہ قانون انصاف کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے،سیاسی لوگوں کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے ارکان نے موقف اختیار کیا کہ انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے والے قانون کو ختم کیا جائے۔

پی پی رہنما بابر اعوان نے کہا کہ توہین عدالت کا قانون سیاسی لوگوں کے خلاف استعمال کیاجاتا ہے، اس قانون میں ترمیم نہیں بلکہ مکمل خاتمہ چاہتے ہیں

ایم کیو ایم کے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ توہین عدالت کا قانون انصاف کی راہ میں رکاوٹ پیدا کررہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.