تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 مئی 2016
وقت اشاعت: 7:6

کراچی: رینجرز چیک پوسٹ پر کریکر حملہ، 3 اہلکار زخمی

جیو نیوز - کراچی......کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ میں رینجرز کی چیک پوسٹ پر کریکر حملے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے،تین روزکے اندر شہر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر 5کریکر حملے ہوچکے ہیں۔

کورنگی کراسنگ پر واقع رینجرز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم ملزمان کریکر پھینک کر فرار ہوگئے، حملے میں رینجرز کے 3 اہلکار منظور الدین ،کلیم اللہ اور عبدالغفور زخمی ہو گئے جبکہ چوکی کی دیوار بھی گر گئی اور ایک موٹر سائیکل کو بھی نقصان پہنچا۔

حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری اعلیٰ حکام کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، رینجرز اور پولیس نے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا ، زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

گزشتہ3دنوں میں شہر میں رینجرز پر یہ پانچواں کریکر حملہ ہے، اس سے قبل 2 مرتبہ رینجرز چوکی ،مومن آباد تھانہ اور سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس نذر اکبر کے گھرپر کریکر حملے کیے جاچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.