تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 مئی 2016
وقت اشاعت: 9:15

ٹنڈوالہ یار: پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، 5 گرفتار

جیو نیوز - ٹنڈو الہ یار......ٹنڈوالہ یار میں پولیس مقابلے کے دوران اشتہاری ڈاکو اقبال بروہی ہلاک اور اس کے 5 ساتھی زندہ گرفتار کرلیے گئے ہیں، ہلاک ڈاکو کے سر کی قیمت 50لاکھ روپے مقرر تھی۔

ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار شاہ جہان پٹھان کے مطابق ٹنڈوالہ یار کے علاقہ اوقاف فارم کے قریب ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر اندھادھند فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سے اشتہاری ڈاکو اقبال بروہی ہلاک ہوگیاجبکہ اس کے 5 ساتھیوں کو زندہ گرفتار کرلیاگیا۔

ایس ایس پی شاہ جہان پٹھان کے مطابق ہلاک ہونیوالے ڈاکو اقبال بروہی کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر حکومت سندھ نے 50لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھا تھا، اقبال بروہی قتل ، اقدام قتل ، اغوا برائے تاوان اور ڈکیتیوں سمیت جرائم کی متعدد سنگین وارداروں میں مختلف اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.