20 مئی 2016
وقت اشاعت: 10:19
چارسدہ:بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں گرگئیں، 3 جاں بحق
جیو نیوز - چارسدہ.......چارسدہ کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث مکانات چھتیں گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل تنگی کے علاقہ حیدر کلی اورکوچکی میں کچے بوسیدہ مکانات کی چھتیں گر گئیں جس کے نتیجے میں خاتون اورپانچ سالہ بچے سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ خاتون سمیت چار افرارد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پرلیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کیا گیا ہے، چارسدہ میں گزشتہ ایک ہفتے سے وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔