تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 مئی 2016
وقت اشاعت: 12:57

لاہور: آبادی کنٹرول کرنے کے لئے مہم کا آغاز

جیو نیوز - لاہور.......محکمہ بہبود آبادی لاہور کے تحت آبادی کو کنٹرول کرنے سے متعلق ہفت روزہ آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، صوبائی وزیر بیگم ذکیہ شاہنواز نے ریلی کی قیادت کرکے مہم کا آغاز کیا۔

لاہور میں وزارت بہبود آبادی کےزیراہتمام لبرٹی چوک سے حسین چوک تک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا،جس میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، ریلی کی قیادت صوبائی وزیر برائے بہبود آبادی ذکیہ شاہنواز نے کی۔

ریلی کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آبادی کے کنٹرول، والدین اور بچوں کی صحت اور مناسب وقفے کا پیغام گھر گھر پہنچانے کیلئے مہم کا آغاز کیا گیاہے،بچوں میں مناسب وقفہ بے حد ضروری ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.