تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 مئی 2016
وقت اشاعت: 15:22

را ایجنٹ کا الزام کل بھی مسترد کیا آج بھی کرتے ہیں،فاروق ستار

جیو نیوز - کراچی......ایم کیو ایم کے سینیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ وہ را ایجنٹ کا الزام کل بھی مسترد کرتے تھے آج بھی مسترد کرتے ہیں، ایم کیو ایم پر الزامات کا جواب ہر میدان میں دیں گے۔

عزیزآبادمیںمتحدہ قومی موومنٹ کے 32 ویں یوم تاسیس کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پر جو الزامات اب لگے ہیں وہی روز اول سے لگ رہے ہیں ، اگر کل کو پھر الزام لگا تو اسے بھی مسترد کریں گے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اگرالزامات عدالتوں میں آئیں گے تو وہاں بھی سامنا کرینگے، ہمیں صوبے بنانے کے مطالبے کی سزا دی جارہی ہے،پاکستان میں 20 صوبے قائم کیے جائیں۔

فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سات سال سے مردم شماری نہیں ہوئی اس لئے مردم شماری کرائی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.